سعودی عرب میں رمضان کے دوران مارکیٹ میں ڈیری مصنوعات کی وافر مقدار دستیاب ہے اس کی پیداوار 2.6 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کا کہنا ہے رمضان کی آمد کے ساتھ ’ہمارا سفر ہماری زمین سے‘ کے عنوان سے آگہی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد دودھ اورڈیری مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیلNode ID: 775081
-
سعودی عرب انڈوں، کھجور اور ڈیری مصنوعات میں خودکفیلNode ID: 792311
-
کیا پیکٹس میں دہی اور لسی کی مقدار مقررہ وزن سے کم ہے؟Node ID: 868576
وزارت کا کہنا ہے مملکت نے 2023 کے دوران ڈیری مصنوعات میں 129 فیصد تک خود کفالت کی شرح حاصل کی جس ڈیری مصنوعات کے پیداواری ملکوں میں سعودی عرب کی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ مملکت میں ڈیری مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے ایک ہے۔ اس میں 7.4 ملین سے زیادہ بکریاں، تقریبا 502 ہزار گائیں شامل ہیں جو دودھ اور اس سے تیار کردہ اشیا کے ذریعے لوکل مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے یہ شعبہ مویشیوں کی افزائش اور مویشیوں کی پیداوار میں جدید ترین ٹیکنالوجی اپنا کر قابل ذکر ترقی کررہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیل ہے۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے سعودی عرب 2035 تک سالانہ 40 ارب ریال تک کی غذائی اشیا برآمد کرنے لگے گا۔