Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصادم کی پالیسی کے خلاف ہوں،چوہدری نثار

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹویٹس کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ تصادم کی پالیسی کے خلاف ہوں۔ غیر ضروری تنازعات میں الجھنے سے گریز کرتے ہوئے تمام توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ جمہوری پارٹی بھی ہے۔ میری مسلم لیگ (ن) سے 33 سالہ رفاقت کی بنیاد بھی یہی ہے۔ اس بات پر اطمینان اور خوشی ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے وہ کسی اور پارٹی میں نہیں۔مسلم لیگ (ن) بطور سیاسی اور حکمران جماعت انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو سیاست دان ہی نہیں سمجھتا جس نے کبھی لوکل کونسل کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو۔ایسے لوگوں کو مشورہ دینے کا حق ہے لیکن رائے مسلط کرنے کی گنجائش نہیں۔ مسلم لیگ (ن) موجودہ صورتحال اور آئندہ انتخابات کے تناظر میں موثر اور متفقہ بیانیہ وضح کرے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی وزیر اعظم نامزدگی کا فیصلہ اس وقت اچھا ثابت ہوسکتا ہے جب ا نہیں ان کی سوچ اور صلاحیت کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

شیئر: