Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ نے شوہر کا کریئر بچانے کا فیصلہ کر لیا

ایشوریہ رائے بچن کو ان دنوں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ناکام کریئر کی فکر لگی ہوئی ہے۔اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ماضی میں ایشوریہ اور سلمان خان کے گہرے روابط تھے ، سلمان ،ایشوریہ کے خلاف کچھ بھی سن نہیں سکتے تھے ۔ سلمان کا یہی دیوانہ پن علیحدگی کی وجہ بنا۔علیحدگی کے بعد سلمان اور ایشوریہ کو ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارہ نہیں رہا تھا لیکن اب ایشوریہ نے شوہر کا کریئر بچانے کے لئے سلمان خان کی سابق منیجر ریشماں شیٹی کو ابھیشیک بچن کی منیجر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سلمان خان کے کریئر کی طرح ابھیشیک کے کریئر کو بھی بلندیوں پر لے جائیں۔ اداکار ابھیشیک بچن کی امیدیں اس وقت معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم سے وابستہ ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ یہ فلم ابھیشیک کے کیرئیر کے متعلق فیصلہ کرے گی کہ وہ اب بھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں یا ان کا دور ختم ہوچکا؟
 

شیئر: