نیویارک ۔۔۔ انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کرد حکام نے ایسے سیکڑوں قیدیوں کو جبری طور پر غائب کر دیا ہے جو اْنکی تحویل میں تھے۔ ان عراقی قیدیوں کی تعداد 350 بتائی گئی ہے۔ یہ افراد کرکوک کی علاقائی حکومت کی قید میں تھے۔اِن کو اْس وقت غائب کر دیا گیا جب عراقی فوج نے کرکوک کا کنٹرول سنبھالنے کا عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔ عراقی قیدی کردستان کے خفیہ ادارے آسائش کے کنٹرول میں تھے اور اب ان کے بارے میں کوئی اطلاع دینے کو تیار نہیں ۔