نئی دہلی۔۔۔۔القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیئے جانے کے خلاف جمعیت علمائے ہندکے زیر اہتمام پرامن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتما عات پورے ملک میں تقریباً ایک ہزار 15شہروں اور قصبوں میں منعقد کئے گئے
جس میں کروڑوں افراد نے شرکت کی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی کی اپیل پر
ممبئی ، پونے ، کولکتہ، گوہاٹی، اگرتلہ، پٹنہ، رانچی، بنارس ، کانپور ، مظفر نگر ، دہرا دون ، گیا، حیدرآباد، احمد آباد، پٹن ، سورت، بنگلور ، چنئی سمیت مختلف مقامات پر لاکھوں مظاہرین مختلف قسم کے
نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے سڑکوں پر نکل پڑے اور پرامن مظاہرے کئے۔مساجد میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ القدس کا مسئلہ مذہب عالم اور انسانیت سے وابستہ ہے۔