واشنگٹن... امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کی کوششوں پر مبنی حقیقی رپورٹ کے اجرا پر واشنگٹن میں تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام نے قربانیاں دی ہیں ۔دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں کامیابی کیلئے تعاون اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔