Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2022 برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ متوقع

 
برمنگھم: انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 2022 کو کامن ویلتھ گیمز شیڈول ہوئے ہیں،کامن ویلتھ گیمزمیں 1998کے بعد دوبارہ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔امید ہے کہ اس کے لئے شوٹنگ کے مقابلوں کو بیدخل کیا جائے گاتاہم اس وقت شوٹنگ سی جی ایف کی اختیاری اسپورٹس لسٹ میں شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر میزبان شہر اس کی جگہ کسی اور کھیل کو شامل کرنا چاہے تو وہ ایسا کرنے کا مجاز ہے جبکہ اس بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ برس کے اختتام تک ہوگا۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ کرکٹ کو 1998 کے کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا تھا۔

شیئر: