نئی دہلی۔۔۔۔۔پارٹی کے ریاستی یونٹ نے اتوار کو اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کی جس میں سیتارمن، نریندر تومراورریاست میں پارٹی امور کے انچارج منگل پانڈے کی موجودگی میںجے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئےنامزد کیا گیا۔واضح ہو کہ ہماچل پردیش میں ایک ہفتے کے انتظار کےبعد بالآخر بی جے پی نے جے رام ٹھاکر کو اپنی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا۔5 مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ٹھاکر و27دسمبر کو وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھاکرویربھدر سنگھ کی جگہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔یاد رہے کہ پارٹی نے 68 رکنی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست دیتے ہوئے 44 سیٹوں پر کا میابی حاصل کی تھی۔پریم کمار دھومل کو شکست ملنے کے باوجود ان کے حامی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ اس درمیان ٹھاکر کے علاوہ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کا نام بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے دعویداروں کی فہرست میں آیا تھا۔2 دن پہلے دھومل اور ٹھاکر کے حامی آپس میں لڑپڑے تھے۔ بعد میں دھومل اور ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور پارٹی کی اعلیٰ کمان کا فیصلہ قبول کرنے کی اپیل کی ۔ٹھاکر چھٹے لیڈر ہیں جو ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونگے۔ ان سے پہلے ڈاکٹر وائی ایس پرمار4مرتبہ، رام لال ٹھاکر ، شانتا کمارمرتبہ، ویربھدر سنگھ5مرتبہ اور دھومل2 مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔