نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے دہلی میٹرو کے بوٹونیکل گارڈن سے کالکا جی مندرسیکشن پر تیسرے مرحلے میں بنائی گئی 12.64کلو میٹر طویل’’ مجنٹا لائن‘‘کا افتتاح کرتے ہوئے میٹرو کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔اس موقع پر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر رام نائک بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے میٹرو میں سفر بھی کیا ۔ افتتاح کے بعد نریندر مودی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش نے مجھے گود لیکر میری پرورش کی اور نئی ذمہ داریوں کیلئے مقررکیا۔ملک کو مضبوط اور مستحکم حکومت بنانے میں یوپی نے اہم کردار ادا کیا۔ واضح ہو کہ بوٹونیکل گارڈن ، کالکا جی مندر سیکشن پر فی الحال 10ٹرینیں چلا کرینگی۔ 2ٹرینیں ایمرجنسی خدمات کیلئے علیحدہ ہونگی۔یہ ٹرینیں 5منٹ اور 15سیکنڈ کے وقفے سے دستیاب ہونگی۔ اس سیکشن کے تمام 9اسٹینشوں کے پلیٹ فارم پر اسکرین ڈور نصب کئے گئے ہیں۔