Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن ہماری زندگی جی کر دیکھئے!

نئی دہلی۔۔۔۔ایمز کے ڈاکٹروں نے ترقی اور اعلیٰ تنخواہ کے موضوع پر راجستھان کے ڈاکٹروں کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تحریر کئے گئے خط میں ’’آپ ایک دن کیلئے ہماری زندگی جی کر دیکھئے، آپ کو تناؤ کا اندازہ ہوجائیگا‘‘واضح ہو کہ راجستھان کے سرکاری ڈاکٹر16دسمبر سے ہڑتال پر ہیں ۔ ایمز ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( اے آر ڈی اے) نے مودی سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں پرکام کا بوجھ محسوس کریں۔ ایمرجنسی کے حالات میں مریضوں کے اہل خانہ کے خراب رویے اور بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ ایک دن وہائٹ ایپرن پہن کرسرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کے ساتھ گزاریں اور خود ڈاکٹر کے چہرے پر دباؤ محسوس کرینگے۔ مناسب علاج و معالجہ کی سہولت نہ ملنے پر مریض کے اہل خانہ کے برتاؤ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ لیٹر میں تحریر کیا گیا کہ آپ (مودی) کا سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کے ساتھ ایک دن گزارنا وزراء کیلئے مثالی نمونہ ثابت ہوگا۔

شیئر: