Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت کو چلنے دیا جائے،سعد رفیق

لاہور... وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے۔ عدلیہ کا کام فیصلے کرنا ہے۔ بات کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے۔چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔ محاذ آرائی نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے لیکن بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں۔ نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے۔ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ۔سعدرفیق نے کہاکہ عدلیہ بحالی کے لئے کوشش کی اور جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلے۔ اگر اس وقت گوجرانوالہ سے گجرات چلے جاتے تو پنجاب حکومت بھی بحال ہوجاتی لیکن ساری قوم گواہ ہے اپنے مینڈیٹ سے کبھی تجاوز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے3 مرتبہ اقتدار دلوایا اور تینوں مرتبہ فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا۔
 

شیئر: