نئی دہلی .... ہندوستانی ریاست تاملناڈومیں ایک ڈرائیور اپنے ہی ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔ٹرک میں ریورس گیئر لگ گیا جبکہ ڈرائیور نیچے کھڑا تھا۔یہ واقعہ موٹر وے پر پیش آیا۔ ریورس گیئر لگتے ہی ٹرک نے چکر کھایا اور قریب کھڑے ہوئے ڈرائیور کو دور پھینک دیا۔بعد میں ٹرک قریب ہی الٹ گیا۔ قریب کھڑے ہوئے لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ ان میں سے کسی نے وڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔