برلن۔۔۔ جرمنی نے کہا ہے کہ رواں برس آسٹریا، چیک جمہوریہ اور سوئٹزرلینڈ کے راستے جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔نومبر تک ان تین ممالک سے صرف 19 ہزار چھ سو مہاجرین جرمنی کے باویریا، باڈن اور ورٹمبرگ صوبوں میں داخل ہوئے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 74 ہزار رہی تھی۔ باویریا کی پولیس کے مطابق رواں برس انسانوں کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت چار سو دس افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 665 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سال جرمنی پہنچنے والے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق نائجیریا، افغانستان، شام اور عراق سے تھا جن میں سے زیادہ تر افراد کی عمریں 16 تا 35 برس کے درمیان تھیں۔