برلن۔۔۔ وفاقی جرمن وزیر دفاع اُرزُولا فان ڈئر لائن کی طرف سے افغانستان میں تعنیات جرمن دستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن خاتون وزیر دفاع نے اپنے دورہ افغانستان کے موقع جرمن فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اہلکاروں کی ہمت بڑھائی اور ان کی طویل تعیناتی پر ان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بین الاقوامی دستوں کا انخلاء بہت تیزی سے ہوا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آج کل ایک ہزار جرمن فوجی تعینات ہیں۔