Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ زیب قتل کیس، ملزمان کی رہائی کیخلاف اپیل دائر

  کراچی ...شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اپیل دائر کردی ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ شاہ زیب قتل ذاتی نوعیت کا قتل نہیں، اس کے معاشرے پر سنگین نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ اہل خانہ نے دباو میں آکر صلح کی ۔ ملزمان بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔صوبائی حکومت بھی ان کی حمایت کررہی ہے۔ سول سوسائٹی اس کیس کو آگے لے کر چلے گی۔واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ نے ضمانت پر رہاکردیا ۔ مقتول کے والداورنگزیب نے معافی کا حلف نامہ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹے کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کیا۔ گھر والوں کی مرضی سے ملزمان کے اہل خانہ سے صلح کی۔ ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

شیئر: