Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزارہ موٹروے برہان شاہ مقصود سیکشن کا آج افتتاح

  اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بدھ کو ہزارہ موٹروے کے برہان شاہ مقصود سیکشن کا افتتاح کریں گے۔47 کلو میٹر طویل یہ سیکشن چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے اسے 3 سال سے کم مدت میں مکمل کیاگیا۔ ایم ون کے بعد یہ خیبر پختونخوا میں موٹرو ے کا دوسرا منصوبہ ہے۔6 رویہ ہزارہ موٹروے کی کل لمبائی 57 کلو میٹر ہے۔ اس پر 3 مراحل میں عملدر آمد کیا جارہا ہے۔موٹروے سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کے 60 لاکھ افراد مستفید ہونگے۔دریں اثناءلیاری ایکسپریس وے اور موٹروے ایم نائن کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا۔

شیئر: