Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرسوں کی بھرتی میں8نمبر والے پاس ،60نمبر والے فیل

لکھنؤ۔۔۔۔یوگی حکومت میں این ایچ ایم میں نرسوں کی بھرتی میں بڑا گھپلہ سامنے آیا ہے۔ جو نتیجہ سامنے آیا ہے اس میں 90میں سے 8نمبر پانے والے پاس جبکہ 25سے 60نمبر تک پانے والے امیدوار فیل ہیں۔ الزام ہے کہ امتحان میں پاس کرنے کیلئے 2سے 3لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ این ایچ ایم کے تحت نرس سمیت دیگر عہدوں پر بھرتی کیلئے امتحان منعقد کیا گیا تھا جس کیلئے جولائی میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ 22دسمبر کو امتحان کے نتیجے کا اعلان کیا گیا جس میں بھاری گڑبڑ کی گئی۔ پاسنگ مارک تک نہ پانے والے درخواست دہندگان کو سلیکٹ کرلیا گیا جبکہ 50فیصد سے زائد نمبر پانے والوں کو فیل کردیا گیا۔ اس انکشاف سے امتحان دینے والوں سے لیکر افسران اور وزراء تک تشویش میں مبتلا ہیں۔

شیئر: