Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایوسی کے عالم میں آئی فون کی رنگ ٹون کی آواز نکالنے والا طوطا

لاس اینجلس .....  لاس اینجلس میں  ٹی وی کے ایک ہدایتکار نے حال ہی میں اپنے دوست کے گھر پالتو طوطے کے بارے میں وڈیو تیار کی ہے جس میں وہ اپنے منہ سے ایپل کے رنگ ٹون کی آواز نکال رہا ہے۔ انہوں نے اسے ’’ آئی پیرٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔ انکا کہناتھا کہ جب بھی یہ طوطا پریشان ہوتا ہے اسی طرح کی آوازیں نکالتا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ جب اسکی یہ ریکارڈ شدہ آواز سنائی جاتی ہے توہ وہ اسے پہچاننے سے ایسا لگتا ہے کہ انکار کردیتا ہے۔ یہ وڈیو اب وائرل ہوچکی ہے۔ ان کا کہناہے کہ جب بھی مالک باہر جانے کیلئے اپنے جوتوں کی لیس باندھنا شروع کرتا ہے تو وہ سمجھ جاتا ہے کہ اب میں سارا دن گھر میں اکیلا رہونگا اور اسی مایوسی کے عالم میں وہ رنگ ٹون کی آوازیں نکالتا ہے۔

شیئر: