Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے 453معتمر 3دسمبر سے واپسی کیلئے پریشان، ٹریولنگ ایجنسی ذمہ دار

 کوالالمپور .... ملائیشیا سے انگریزی میں شائع ہونے والے جریدے اسٹار نے واضح کیا ہے کہ 3دسمبر 2017ءسے ملائیشیا کے 453معتمر ارض مقدس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ملائیشیا کی ٹریولنگ ایجنسی کی لاپروائی اور وعدہ خلافی کی وجہ سے ملائیشیا کے معتمر کئی بار ایئرپورٹ جاکر واپس ہوگئے۔ اسٹار نے تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ عمرہ کے مناسک مکمل کرنے کے 5روز بعد ملائیشین معتمرین کو وطن واپس آجانا چاہئے تھا وہ 3دسمبر کو انکی پہلی پرواز تھی، 2مرتبہ ملتوی کردی گئی۔ وہ 22دسمبر کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سفر کیلئے پہنچے تاہم انجانے سبب پر سفر نہیں ہوسکا۔ 4روز بعد دوبارہ ایئرپورٹ گئے۔ ٹریولنگ ایجنسی کے کہنے پر ایئرپورٹ پہنچے لیکن اس مرتبہ بھی ایجنسی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ایک معتمر خاتون نے بتایا کہ وہ 11دسمبرکو مکہ مکرمہ پہنچے۔ ایجنسی نے انکا ریزرویشن کروالیا تھا تاہم اس نے اپنا نام اور تجارتی مارکہ تبدیل کررکھا ہے۔ تمام معتمرین کو پیشکشیں کی گئیں قبول کرلی گئیں مگر رکاوٹوںکے باعث سفر اب تک نہیں ہوسکا۔ ایجنسی نے ایک مرتبہ بتایا کہ اس نے 400سے زیادہ معتمرین کے سفر کا انتظام کردیا ہے مگر کوئی بھی سفر نہیں کرسکا۔معتمرین کا کہناہے کہ وہ ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ بعض معتمرین کاکہناہے کہ تما م تر مسائل کے باوجود وہ پرامید ہیں کہ ایجنسی بالاخر انکے سفر کا بندوبست کریگی۔ البتہ سفر کے اخراجات محدود تھے ۔ پیسے ختم ہورہے ہیں۔ بعض معتمر خواتین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ انکا عمرہ ویزہ ختم ہوگیا ہے۔ابھی تک نہیں معلوم کہ واپسی کب تک ممکن ہوگی۔ ملائیشیا میں حج و عمرہ سوسائٹی کے سربراہ نے بتایا کہ جس ایجنسی نے ملائیشین معتمرین کے سفر کا انتظام کیا تھا وہ رجسٹرڈ نہیں۔ ملائیشیا کی وزارت سیاحت اس پر پابندی لگائے ہوئے ہے۔
 

شیئر: