جدہ ....سعودی بندرگاہوں کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سعودی عرب کی کسی بھی بندرگاہ پرکنٹینر8دن سے زیادہ نہیں رکیں گے۔ اب تک اسکا دورانیہ 14دن چل رہا تھا۔ اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب 3براعظموں کے سنگم پر واقع ہے۔ بین الاقوامی لاجسٹک سینٹر کا کردار بہتر شکل میں ادا کریگا۔