نئی دہلی۔۔۔۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی مشترکہ ہائیکورٹ کو الگ الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ارکان کے احتجاج کے بعد ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنے مطالبے کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ آندھرا ہائیکورٹ کو فوری طور پر علیحدہ کیا جائے ۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ تلنگانہ ہائیکورٹ کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں میں علیحدہ ہائیکورٹ قائم ہیں لہذا تلنگانہ ریاست میں بھی علیحدہ ہائیکورٹ کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔