Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، شام میں اب ’’النصرہ‘‘ کا صفایا کریگا

 ماسکو۔۔۔روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ ’’داعش‘‘ کو شکست دینے کے بعد ان کا اگلا مشن القاعدہ کے مقرب گروپ ’’النصرہ‘‘ کو ختم کرنا ہے۔ شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا ایک بڑا مقصد داعش کیخلاف جنگ تھی۔ داعش کے خلاف جاری کارروائی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اب اگلا مشن ’’النصرہ‘‘ کو ختم کرنا ہے۔سیرگئی لافروف نے کہا کہ سوچی میں آئندہ ماہ ان کے ملک کی تجویز پر شامی گروپوں میں بات چیت فریقین کو کسی فارمولے پر متفق کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو کی مذاکرات کی مساعی جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری امن مساعی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے آئندہ ماہ سوچی میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
 

شیئر: