ماسکو ۔۔۔روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی نئی پابندیوں کا سخت جواب دیگا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں رشین فیڈریشن کے شہریوں منجملہ خود مختارشیشان کے سربراہ رمضان قدیروف کیخلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں اسے مدنظر رکھا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ روس ان پابندیوں کو مخاصمانہ اور غیرقانونی سمجھتا ہے اور وہ ان پابندیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی وزارت خزانہ نے رمضان قدیروف سمیت5 روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔