ماسکو۔۔۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگوف نے کہا ہے کہ شام میں 2فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے جس کی منظوری صدر پوٹین دے چکے ہیں۔وزیر دفاع نے بتایا کہ یہ فوجی اڈے شام میں مستقل بنیادوں پر قائم ہوںگے ۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر 2015 ء سے روس شام میں جاری آپریشن کا حصہ رہا جس نے گزشتہ دنوں شام سے جزوی طور پر انخلاء کا اعلان کیا تھا۔