نیویارک۔۔۔ امریکی شہر نیویارک میں 2017 ء کے دوران 300 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال 329 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیویارک میں 90 ء کی دہائی میں ہر سال قتل کئے گئے افراد کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی تھی ۔ علاوہ ازیں رواں سال نیویارک میں لوٹ مار کے 13 ہزار 700 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال لوٹ مار کے ساڑھے 15 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے تھے ۔ نیویارک میئر کے بل ڈی بلاسیو کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی آبادی کے درمیان بہتر روابط کے باعث جرائم میں کمی آئی ہے ۔