Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی نے سوڈان کا جزیرہ سواکن لیز پر لے لیا

استنبول۔۔۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بحر احمر پر واقع سوڈان کے اسٹرا ٹیجک جزیرے سواکن کو 99 برس کی لیز پر حاصل کرلیا ہے۔اس موقع پر ترک حکومت نے اہلِ سوڈان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ انگریزوں اور اہل فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ، ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔ جزیرہ سواکن براعظم افریقہ کی قدیم اور عظیم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ سواکن جزیرہ پر ماضی میں سلطنت عثمانیہ کا قبضہ تھا۔ترک حکومت یہاں اپنا فوجی اڈہ قائم کریگی۔

شیئر: