Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: تارکین نے 11ماہ میں 127.6ارب ریال بھجوائے، ساما

 ریاض..... سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما ) نے واضح کیا ہے کہ تارکین وطن نے 11ماہ کے دوران سعودی عرب سے 127.6ارب ریال اپنے وطن بھجوائے ۔ ان میں سے 12ارب ریال نومبر کے مہینے میں بھیجے گئے۔ دوسری جانب سعودی شہریوں نے نومبر 2017ءکے دوران 7.9ارب ریال باہر بھیجے۔ یہ 2015اور 2016کے ماہ نومبر میں بھیجی گئی رقوم سے بہت زیادہ ہے۔ سعودی بینکوں نے اندرون مملکت کھاتےداروں کو 70.9ارب ریال فروخت کئے جنہیں تارکین نے غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کر کے وطن بھیجا۔ گزشتہ 11ماہ کے دوران مملکت میں غیر ملکی کرنسی کے سودوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 82.6ارب ریال کے سودے ہوئے۔ فروری 2017ءکے دوران غیر ملکی کرنسی انتہائی کم مقدار میں فروخت ہوئی۔ سامانے یہ واضح نہیں کیا کہ سعودی کرنسی سے غیر ملکی کرنسی میں رقم تبدیل کرانے کے حقیقی اسباب کیا ہیں۔ آیا ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قدر میں کوئی فرق اس کا سبب بنا۔ یہ سوال ان عالمی رپورٹوں کے تناظر میں اہم ہو گیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت ڈالر کے مقابلے میں ریال کے سرکاری نرخ میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ یہ رپورٹیں غیر رسمی ہیں۔ ساما کے نئے گورنر ڈاکٹر احمدالخلیفی واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ریال اور ڈالر کا رشتہ تبدیل ہونے والا نہیں۔ 

شیئر: