Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈکراس شام سے مریضوں کے انخلا کیلئے پرامید

واشنگٹن۔۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ زیرمحاصرہ شامی علاقے غوطہ سے انتہائی بیمار افراد کے انخلا کی کارروائیاں جلد شروع ہو سکتی ہیں۔دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ غوطہ ایک طویل عرصے سے سرکاری فورسز کے محاصرے میں ہے۔ ریڈ کراس اس علاقے سے کچھ افراد کو نکالنے میں کامیاب  ہوئی ہے ۔ حکومت اور باغیوں کے ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد اس زیرمحاصرہ علاقے سے مریضوں کے انخلا کا آغاز منگل کو ہوا تھا۔

شیئر: