Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان کانام، پرویز قاضی کا کام

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ان کے مداح فلموں میں بہترین ایکشن اورویلن کو پیٹنے کے لئے بہت پسند کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ فلموں میں ایکشن سین کرنےوالا شخص منظر عام پر آگیا جس کا نام پرویز قاضی ہے ۔ جب سلمان اسکرین پر غنڈوں کو پیٹتے ہوئے نظر آتے ہیں تو سینما ہال میں موجود لوگ تالیاں اور سیٹیاں بجاکر انہیں داد دیتے ہیں حالانکہ حقیقت میں سلمان کی جگہ ان کا باڈی ڈبل اسٹنٹ کرتاہے جو سلمان سے بے انتہا مشابہت رکھنے والا پرویز قاضی ہے اور اگر سلمان کسی وجہ سے شوٹنگ میں حصہ نہیں لے پاتے تو پرویز ان کی جگہ شوٹنگ کرتا ہے۔’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھی سلمان خان کے متعدد مناظر پرویز قاضی نے ہی عکسبند کرائے ہیں۔پرویز صدیقی”ٹائیگر زندہ ہے“ کے علاوہ ’دبنگ2‘، ’بجرنگی بھائی جان‘، ’پریم رتن دھن پایو‘اور ’ٹیوب لائٹ‘ میں بھی سلمان کے باڈی ڈبل کی جگہ کام کرچکے ہیں ۔اب وہ ’ریس3‘ میں بھی سلمان کی جگہ کام کرہے ہیں۔ پرویز قاضی کا کہنا ہے کہ شکر ہے،میرے اور سلمان خان کے چہرے میں بے انتہا مشابہت ہے جس کے باعث میں سلمان خان کے ایکشن مناظربآسانی عکس بند کراسکتا ہوں۔
 

شیئر: