Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اسپورٹس یونیورسٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں دوسرے بین الصوبائی کھیلوںکا اختتام ہو گیا۔کھیلوں کے مجموعی ایونٹ میں پنجاب نے 74 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 46سلور اور 31برانز میڈلز حاصل کئے۔بلوچستان کے کھلاڑیوں نے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہوئے کھیلوں کے اس ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بلوچستان نے سونے کے 26، چاندی کے 22جبکہ کانسی کے38تمغے جیتے۔کے پی کے نے سونے کے 21، چاندی کے 24اور کانسی کے 49تمغے حاصل کئے۔سندھ نے 20گولڈ،26سلور اور 45برانز میڈلز حاصل کئے۔فاٹا کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 42تمغے حاصل کئے جن میں 7گولڈ، 13سلور اور 22برانز میڈل تھے۔رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تھے۔ انہوں نے دوسرے بین الصوبائی کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت ہی اہم اور بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعظم نے کھلاڑی کوبھرپور محنت کی تلقین کی تا کہ آئندہ عالمی مقابلوں میں تمغے حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں پہلی ا سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم چیلنج کپ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ آئندہ 3ماہ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔وزیر اعظم نے اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداروں کو کہا کہ کھیلوں میںکوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے اور سب اسپورٹس کی ترقی کےلئے اپنا اپنا کردار ادا کرےں اور کھیلوں پر بھرپورتوجہ دیں تا کہ کھلاڑی اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کر سکیں۔

شیئر: