Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مؤذن کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ آندھرا

حیدرآباد۔۔۔۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے راجمندری میں مؤذن کے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق 3ماہ سے مسجد میں مؤذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ شرپسندوں نے مسجد میں داخل ہوکر قتل کردیا۔ اس ودارت میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پی کو اس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ یہ قتل کہیں ریاست میں امن و امان کی فضا مکدر کرنے کی سازش تو نہیں یا کسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

شیئر: