Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور لنچنگ …مسجد کے مؤذن کا قتل

حیدرآباد۔۔۔۔۔فرقہ پرستی کا زہر سوچی سمجھی سازش کے تحت معاشرے میں گھولا جارہا ہے ۔ اگر ملک کے عوا م ان مذموم عزائم کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے تو حالات کو قابو کرنا محال ہوسکتا ہے۔ فرقہ پرستی کا شکار ریاست آندھرا پردیش کے شہر راجمندری سے 10کلو میٹر دور گاؤں تالہ چیرو میں واقع مسجد نورانی کے مؤذن محمد فاروق ہوئے۔ گزشتہ رات شرپسندوں نے مسجد پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا ۔ ان کا تعلق بہار سے تھا ۔وہ انتہائی خلیق اور نیک دل انسان تھے ۔ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے۔ علاقے کے مسلمانوں نے اس واقعہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راستہ روک کر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس نے یقین دلایا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: