نئی دہلی۔۔۔۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ تھکے ہوئے اور ریٹائرڈ لوگوں کیلئے حکومت میں کوئی جگہ نہیں۔ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں اچھی حکمرانی قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ اداکیا ۔ٹھاکر نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح سابقہ حکومتوں کی طرف سے چھوڑے گئے 46 ہزار500کروڑ کے قرضوں سے نمٹنا ہے ۔ اس کیلئے مرکزسے خصوصی پیکیج حاصل کرکے صورتحال پر جلد قابو پالیں گے ۔