صنعا ء..... یمن کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صنعاءکے باہر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی بیشتر دفاعی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری افواج الروضہ محلے کے اطراف پہنچ گئی ہیں۔ حوثی خندقیں کھود رہے ہیںاوراپنے طاقتور عناصر کو اس محاذ پر تعینات کررہے ہیں۔ یمنی ذرائع نے توجہ دلائی ہے کہ صنعاءمیں فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا ہے۔