Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شبوہ میں دھماکہ خیز اشیاءکی فیکٹری

عدن .... یمنی فوج نے انواع و اقسام کی دھماکہ خیز اشیاءتیار کرنے والی حوثیوں کی ایک فیکٹری دریافت کرلی۔ یمنی فوج کے ایک کمانڈر کرنل ناصر القحیح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عسیلان ضلع کے مشرق میں مختلف قسم کی 6بارودی سرنگیں ملی ہیں۔ حوثیوں نے بچھا رکھی تھیں۔ علاوہ ازیں مختلف قسم کے دھماکہ خیز بم اور اشیاءتیارکرنے والی ایک فیکٹری بھی دریافت ہوئی ہے۔ خصوصی ٹیمیں عسیلان کے آزاد کردہ مقامات سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

شیئر: