ریٹائر شہزادوں کی بابت افواہوں پر اردن کا ایوان شاہی نالاں
عمان .... اردن کے ایوان شاہی نے مسلح افواج سے ریٹائر کئے جانے والے 3شہزادوں کی بابت پھیلائی جانے والی افواہوں اور من گھڑت دعوﺅں کی تردید کردی۔ اردنی ایوان شاہی نے افواہیں پھیلانے والوں کو قانونی تعاقب کا بھی انتباہ دیدیا۔ سوشل میڈیا پر شہزادہ فیصل بن الحسین ، شہزادہ علی بن الحسین اور شہزادہ طلال بن محمد کو ریٹائر کئے جانے پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ریٹائر کئے جانے والے شہزادوں ، ہاشمی خاندان ، اردن اور اسکے اداروں کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں۔ شاہ عبداللہ ثانی نے ریٹائر ہونے والے شہزادوں کو انکی گرانقدر خدمات پر خراج، شکر و تحسین پیش کیا۔