Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میونسپلٹی نے 100غیرقانونی ریسٹورنٹ منہدم کردیئے

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میونسپلٹی نے کملا ملز آتشزدگی کے حادثہ کے بعدتجاوزات کیخلاف انہدامی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً100 ریسٹورنٹ اور کیفے کو زمین بوس کردیا۔واضح ہوکہ گزشتہ روز ایک کیفے میں آتشزدگی سے 15افراد زندہ جل گئے تھے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔ بی ایم سی کے اہلکار رام دوتونڈے نے بتایا کہ ملاڈ ، ملند اور ممبئی کے وسط میں قائم غیر قانونی ریستوران کیخلاف کارروائی جاری رہی۔اہلکار نے بتایا کہ جنوبی ممبئی کے زعفران ہوٹل کے ایک بڑے حصے کو منہدم کردیا گیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ممبئی کے تمام 24وارڈوں میں 3ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو ریستورانوں اور کیفے میں فروخت کی جانیوالی اشیاء کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہیں۔

شیئر: