پٹنہ۔۔۔۔شادی کے 10سال بعد2بچوں کی ماں ہونے کے باوجود شوہر کوبیوی کے دوسرے شخص سے مراسم کی اطلاع ملی تو وہ ناراض نہیں ہوا جبکہ شوہر عموماً ایسے واقعات پر تشددپر اتر آتے ہیں یا تھانے اور کورٹ کچہری کا رخ کرتے ہیں مگر اسکے برعکس معاملہ سامنے آیا۔ بہار کے ویشالی ضلع میں حاجی پور کے اونچی ڈیہ کے رہنے والے ارون اور مدھو کی شادی 10سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد 2بچے بھی ہوئے۔ 10سال بعد مدھو کی دوستی شرون چورسیا سے ہوگئی ۔شوہر کوجب بیوی کی بابت علم ہوا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو اس نے طلاق دیدی اور پھر بیوی اور اسکے دوست کو بلاکر عدالت لے گیا۔ وہاں کورٹ میرج کرائی اور تمام کارروائی مکمل کرانے کے بعد دونوں بچوں کو بھی ان کے حوالے کردیا۔