Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو اب امداد نہیں دینگے، ٹرمپ

واشنگٹن ....امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب مزید امداد نہیں ملے گی۔ پاکستانی رہنما امریکی رہنماﺅں کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔ 15سال میں 33بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد دی گئی اور بدلے میں ہمیں جھوٹ اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے یہ بات اپنے ٹویٹر پیغام میں کہی۔ پاکستان نے ان دہشتگردوں کو پناہ دی جن کی ہم نے افغانستان میں تلاش کی تھی۔ انہوں نے قومی سلامتی کی حکمت عملی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے ہر سال پاکستان کو خاصی رقم دی۔ انہیں ہماری مدد کرنی چاہئے تھی۔ اس سے قبل انہوں نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان طالبان اور حقانی دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کی حمایت کرنا بند کردے جبکہ انکے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگرحمایت جاری رکھی گئی تو پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑیگا۔ ادھر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دھمکی آمیز ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی کا جواب جلد دینگے۔ دنیا کو بتا دیں گے کہ حقیقت اور فسانہ میں کیا فرق ہے۔

شیئر: