ریاض- - - - ( کے این واصف)ریاض میں ڈاکٹرسید رفعت اللہ کو ان کی وداعی تقریب میں تہنیت پیش کی جارہی ہے، تصویر میں (دائیں سے بائیں) محمد قیصر صدر’’ تنظیم ہم ہندوستانی‘‘، کندن لال گوٹوال ایئرانڈیا، وی نارائن فرسٹ سیکریٹری سفارتخانہ ہند، محمد احمد بادشاہ سابق صدر اموبا، میر محسن علی اور محمد سیف الدین (صحافی) موجود ہیں، ڈاکٹر سید رفعت اللہ جامعہ ملک سعود ریاض میں 3دہائیوں سے زائد عرصہ شعبہ تحقیق میں خدمات انجام دینے کے بعد وطن لوٹ رہے ہیں۔ تقریب کا اہتمام صحافی میر محسن علی نے کیا جس میں کثیر تعداد میں ہندوستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔