ایرانی مظاہرین کا ہدف ۔۔ اخبار کی شہ سرخیاں
منگل 2جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں نذر قارئین ہیں۔
٭ ایرانی مظاہرین کا ہدف مذہبی، دینی ادارے ”حوزات“ اور پیسج کے صدر دفاتر، ہلاک شدگان کی بابت متضاد خبریں، تہران ، تبریز، اردبیل، کرج، ابادان اور احواز میں مظاہروں کے مناظر قابل دید، پاسداران انقلاب نے ضرورت پڑنے پر مداخلت کی دھمکی دیدی
٭ الغوطہ میں شامی اپوزیشن کی پیشرفت سے سیکیورٹی سینٹرز خطرات میں پڑ گئے، بشار الاسد نے دفاع ، ابلاغ اور صنعت کے وزیر تبدیل کردیئے
٭ غرب اردن کی یہودی بستیوں کو اپنی قلمرو میں شامل کرنا اسرائیل کی ننگی جارحیت ہے، فلسطینی صدر محمود عباس
٭ حوثیوں کو نام نہاد حکومت کے عہدے تقسیم کرنے پر کثیر جہتی نقصانات کا سامنا، حوثیوں نے اپنی حکومت سے جنرل پیپلز کانگریس کے عہدیداروںکو باہر کردیا
٭ میری فلموں کا موضوع پیچیدہ دنیا ہے، امریکی فلمی ہدایتکار ڈیوڈ لینش
٭ شمالی کوریا کے رہنما نے جنوبی کوریا کو مصالحتی پیغام دیدیا، شمالی کوریا ایٹم بم استعمال کرنے کیلئے بھی تیار
٭٭٭٭٭٭٭٭٭