شارپ ایکوس ایس 3 تائیوان میں سرٹیفائیڈ
شارپ کمپنی کے نئے اسمارٹ فون ایکوس ایس 3 کو تائیوان کی سرٹیفیکیشن باڈی کی جانب سے سند جاری کردی گئی ہے اور اب فون کو جلد ہی متعارف کروا دیا جائے گا۔ فون سے متعلق جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.48 انچ ڈسپلے، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر اور 4 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کے پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فنگر پرنٹ سکینر کو شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی لانچنگ کی تاریخ سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا تاہم عین ممکن ہے کہ فون کو رواں ماہ کے آخر تک متعارف کروا دیا جائے گا۔