Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی فرنچ اسٹائلنگ

بالوں کی اسٹائلنگ  میں فرنچ اسٹائل بہت فروغ پا چکے ہیں . نہ صرف مغرب میں بلکہ اہل مشرق بھی فرنچ اسٹائل کو بہت تیزی اور ذوق و شوق سے اپنا رہے ہیں . اگر فرنچ ٹویسٹ کی بات کی جائے تو کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے اسے بنانا نہایت موزوں اور آسان ہے  . 
فرنچ ٹویسٹ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آگے سے سیدھی مانگ نکالیں اور کچھ بیگ کامبنگ  کرلیں .  اب ایک جانب سے بال آگے کی جانب کرکے انہیں ٹویسٹ کریں یعنی ایک رول کی شکل میں موڑ کر پیچھے کی جانب درمیان میں لےآئیں تاکہ انہیں فرنچ ٹوسٹ میں ڈھالنا  ممکن ہوسکے .  اب ٹویسٹ کیے گئے بالوں پر ہیئر پن  لگائیں . پانچ یا چھ پنوں  کی مدد سے اس ٹویسٹ کو اپنی جگہ پر قائم رکھنا ممکن ہوگا .  خیال رکھیں کہ ٹویسٹ کیے گئے بال کھل نہ جائیں .  ٹویسٹ کوئی ایک بار میں بہترین رول کی شکل میں ڈھالنا ممکن نہیں ہوتا لیکن تھوڑی کوشش کے ذریعے اسے بنایا جا سکتا ہے . اب دوسری جانب موجود بالوں کو بھی سمیٹ کر پیچھے کی جانب پہلے والے ٹویسٹ کے اطراف میں گھمائیں  اور ہیئر پن کے ذریعے انہیں اپنی جگہ پر سیٹ کردیں .  آپ چاہیں تو ٹویسٹ کے نیچے ایک بڑا  کلپ  لگا لیں تاکہ ٹویسٹ اپنی جگہ پر اچھے طریقے سے قائم رہ سکے .  آپ چاہیں توہیئر اسپرے بھی استعمال کر سکتی ہیں تاکہ بال بکھرنے اور کھلنے سے محفوظ رہیں . 
مزید پڑھیں:بالوں کو خوبصورت رنگوں میں رنگیں
 

شیئر: