لکھنؤ- - - - - - بین الاقوامی مشاعروں کی جان اور جدید لب و لہجہ کے شاعر انور جلال پوری کا منگل کو یہاں 70 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔2 روز قبل ان پر دماغی فالج کا حملہ ہوا تھا اس کے بعد انھیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا تھا، ان کے علاج کے سلسلے میں وزیراعلیٰ یوگی کے دفتر سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹراما سینٹر کے ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ صبح 10 بجے انور جلال پوری نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ان کی تدفین بدھ کوآبائی وطن جلال پور ضلع امبیڈکر نگر میں بعد نماز ظہر ہوگی۔