Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ءشہری ہوابازی کا محفوظ ترین سال رہا

لندن .... عالمی شہری ہوابازی کے ادارے نے سال نو کی آمد پر گزشتہ سال کی شہری ہوابازی کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا ہے کہ 2017ء شہری ہوابازی کا محفوظ ترین سال تھا کیونکہ اس پورے ایک سال میں دنیا میں کسی بھی جگہ کوئی مسافر بردار طیارہ کسی حادثے سے دوچار نہیں ہوا جبکہ 2016ءمیں 271افراد فضائی حادثات کا شکار ہوئے تھے۔ 2015ءمیں انکی تعداد 471تھی اور یہی تعداد 2014ءمیں 864تک پہنچ گئی تھی یعنی 2014ءکے بعد سے ہر سال حادثات اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا تھا جبکہ 2017ءمیں صرف 13فضائی مسافر ہلاک ہوئے اور انکی ہلاکت بھی طیارے کے حادثے کے نتیجے میں نہیں ہوئی تھی۔ ان 13افراد کی ہلاکت ہالینڈ کی ایک کمپنی کے خاص قسم کے طیارے کے حادثے میں ہوئی تھی۔ یہ اعدادوشمار صرف ان طیاروں کے حوالے سے جمع کئے گئے ہیں جن کا اپنا وزن 5700کلو گرام سے زیادہ تھا۔

شیئر: