Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح کا درست آغاز ایک خوشگوار دن کی ضمانت

صبح  کا آغاز درست طریقے سے کرنے کے لیے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے مخصوص وقت پر بیدار ہو جائیں . دس منٹ مزید  سونے کی کوشش میں بار بار الارم کو سنوز پر لگا کر خود کو اذیت مت دیں .  یہ نہ  صرف ذہنی تھکن کا باعث بنتا ہے بلکہ کاموں میں تاخیر کا سبب بھی بنتا ہے .  پھر آپ  جلد بازی میں کا م مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے بہت سے کام مزید خراب ہو جاتے ہیں لہذا کوشش کریں گے الارم کو بند کر کے بستر پر پڑے رہنے کے بجائے چاک و چوبند  اٹھ کھڑے ہو ں . 
صبح اٹھ کر ورزش کو اپنا معمول بنا لیں . اس سے آپ کو جسم میں چستی اور توانائی محسوس ہوگی اور ‏آپ دن بھر کے کاموں کے لیے خود کو مستعد محسوس کریں گے. 
صبح سویرے پانی پینے کو بھی اپنی عادت بنالیں یہ آپ کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ سانس لینا .صبح میں پانی پینا  آپ کو بھرپور طور پر ایکٹیوکر دیتا ہے اور آپ دن بھر پانی  کی کمی  کی وجہ سے ہونے والی  مشکلات اور شکایات سے بچ سکتے ہیں . 
صبح کے معمولات میں ناشتا بہت اہمیت کا حامل ہے لہذا اسے  بالکل بھی ترک مت کریں. ناشتہ دن بھر کے کاموں کے لیے توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے . آپ وقت پر بیدار ہوں ،  ورزش کریں اور پانی پیئیں ،  اس کے بعد آپ لازماً بھوک محسوس کریں گے لہذا متوازن اشیاء پر مشتمل صحت مند ناشتہ کریں . اس سے آپ کے دن کے آغاز اور مزاج دونوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے.

شیئر: