Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح اٹھنا صحت کیلئے کیوں مفید؟

نیویارک ..... ایک نئی ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صبح اٹھنے کے ویسے تو بے شمار فوائد ہیں لیکن اس سے بڑھاپے میں بھی آپ کے اعصاب مضبوط رہتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہاہے کہ ایسے لوگ جنکا زندگی میں کوئی مقصد ہوتا ہے انکی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور انکے اعصاب بھی اپنی جگہ مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تیز بھی دوڑ سکتے ہیں۔ ہر فیصلے میں درست ثابت ہوتے ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے انسانی رویے کو جانچنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہئے اور پھر اس کے حصول کیلئے بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔ اس جائزہ رپورٹ کیلئے محققین نے 5947معمر افراد کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا اور یہ دیکھا کہ آخر انکی زندگی کا مقصد کیا تھا۔ ان سب کو ایک نفسیاتی سوالنامہ دیا گیا اور پھر انکے جوابات کا تجزیہ کیا گیا۔ یہ بھی پتہ چلایا گیا کہ انکے سونے اورکھانے کے اوقات کیا تھا جو لوگ سحر خیزی کے قائل تھے انہیں اب تک صحت مند دیکھا گیا اور وہ بہت کم امراض کا شکار ہوئے۔
 

شیئر: