سرخ اور نیلے کا ملاپ کاسنی رنگ پرسکون انداز زندگی اور ہلے گلے کی عادت کے بیچ جنگ کا اظہار ہے . حکم چلانے اور حکم ماننے کی جنگ .
کاسنی رنگ کو پسند کرنے والے افراد پر اسرار زندگی کے مالک ہوتے ہیں . ان کے تعلقات بھی پر اسرار ہوتے ہیں . یہ خوابوں کی دنیا میں رہنے کی عادی ہوتے ہیں اور دنیا کی تمام تر تلخیوں کے باوجود بھی اسے پریوں کا دیس سمجھتے ہیں . یہ اپنے خوابوں سے باہر آنا نہیں چاہتے . ایسے افراد اکثر اپنی جذباتی نا آسودگی کا اظہار بھی کاسنی رنگ کو پسند کرکے کرتے ہیں.
اگر کوئی کاسنی رنگ کو پسند کرنے والا دوسرے رنگوں میں دلچسپی لینے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خوابوں کی دنیا سے باہر نکل آیا ہے اور اب دنیا کے مسائل سے نمٹ سکتا ہے .
کاسنی