نیلا رنگ سکون اور نیکی کو ظاہر کرتا ہے . اسے پسند کرنے والے حسساس اور نرم دل ہوتے ہیں اور بہت جلد دکھی ہوجاتے ہیں . یہ اپنی زندگی سے مطمئین رہتے ہیں اور مشکلات سے مبراء صاف ستھری زند گی گزارنا چاہتے ہیں . یہ لڑائی جھگڑوں اور جھگڑالو طبیعت کے لوگوں سے دور رہتے ہیں اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں جو نرم مزاج اور صلح جو ہو .
نیلے رنگ کو ناپسند کرنا اطمینان کی کمی کو ظاہر کرتا ہے . ایسے افراد تعلقات قائم کرنے سے ڈرتے ہیں . انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر یہ اپنی جاب ، اپنی فیملی اور اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ان تمام مشکلات کو برداشت کرتے ہیں .