Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا کے 29 سالہ نوجوان نے ایشوریہ کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کردیا

  حیدر آباددکن...ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم کے 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار نے  دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن ان کی ماں ہیں  اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سابق ملکہ حسن  اور نامور بالی ووڈ اداکارہ  ایشوریا رائے بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی ماں بھی ہیں۔ ایشوریا دیگر  اداکاراؤں کے  برعکس اپنی 6 سالہ بیٹی آرادھیا رائے بچن کو  ہروقت اپنے پاس رکھتی ہیں  تاہم حال ہی میں  ایشوریا رائے بچن کا ایک  اور بیٹا منظر عام پر آیا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا رائے ان کی ماں ہیں اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔  ہندوستانی میڈیا کے  مطابق ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم کے رہائشی 29 سالہ نوجوان سنگیت کمار کا کہنا ہے کہ ان کی  پیدائش لندن میں 1988 میں  بذریعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی   ہوئی تھی  اور اپنی  پیدائش کے 2 سال تک وہ ایشوریا کے والدین  وریندا رائے اور آنجہانی کرشنا راج رائے کے ساتھ رہے تھے۔  بعد ازاں اس کے  والد آدی ویلو ریڈی انہیں ویشاکا پٹنم لے آئے اور جب ہی سے  وہ یہیں رہائش پذیر ہیں۔ سنگیت کا  مزید کہنا تھا کہ  وہ 27 سال تک اپنی ماں سے  دور رہے ہیں  وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں اور اب   وہ اپنی ماں یعنی  ایشوریا رائے بچن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سنگیت کے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے  دار نے تمام ثبوت ضائع کردئیے جبکہ ایشوریا رائے یا ان کے گھر والوں کی طرف سے ابھی تک اس دعوے کا کوئی جواب نہیں آیا ۔واضح رہے کہ 44 سالہ  ہندوستانی  حسینہ ایشوریا رائے ابھیشیک بچن کے ساتھ 2007میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جبکہ 2011 میں انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی آرادھیا رائے بچن کو جنم دیا۔ ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا نے اپنی بیٹی سے محبت ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں میں ماں بیٹی کا نہیں بلکہ  روح کا  رشتہ ہے۔  

شیئر: